وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی جائینگے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد (آج) ہفتہ کو پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ٗوزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے جب کہ گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
وزیر اعظم ،کراچی