صوابی ،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف گدون انڈسٹرئیل میں احتجاجی مظاہرہ

صوابی ،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف گدون انڈسٹرئیل میں احتجاجی مظاہرہ

صوابی( بیوروپورٹ)موضع گندف اور گدون کے دیگر مضافات کے عوام نے علاقے میں بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹوپی گدون روڈ کو بند کر دیا۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں کم وولٹیج اور ناروا لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہمارا جینا محال ہو گیا ہے بجلی نہ دن کو آتی ہے نہ رات کو جب کہ دو چار گھنٹے جو بجلی آجاتی ہے اس کا وولٹیج بھی انتہائی کم ہو تا ہے گھروں میں پانی کی انتہائی کمی ہے کم وولٹیج کی وجہ سے بجلی کے آلات جل چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور اب تو لو ڈ شیڈنگ کو دوگنا کر دیا گیا ہے تر بیلہ ڈیم ایک دو کلو میٹر نزدیک ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بجلی سے محروم ہے حالانکہ یہاں کے عوام نے تر بیلہ ڈیم کے لئے اپنی زمینیں حکومت کو مفت فراہم کی تھی اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے#

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...