مردان ،ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کا انعقاد

مردان ،ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کا انعقاد

مردان ( بیورورپورٹ)ریسکیو1122 کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ریسکیو1122مردان کے زیر اہتمام جشن آزادی اور عوامی آگاہی کے حوالے سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو1122کے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری نے حصہ لیا ۔ ریسکیو1122کے ترجمان بلال جلال کے مطا بق فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں جزبہ حب الوطنی پیدا کرنا اور ریسکیو 1122کی اہمیت کواجا گر کرنا ہے۔ فلیگ مارچ کے شرکاء چوک یادگار سے شیخ ملتون چوک تک گئے جس میں ریسکیو کے اہلکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر انجنےئر ناصر خان نے کہا کہ ریسکیو1122کے جوان عوامی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہاہے کہ جشن آزادی کے اس موقع پر عوام کواس عزم کا اظہار کرنا چاہےئے کہ سرکاری وسائل کو بے جا استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور پوری قوم کو اس موقع پر یہ عہد کرنا چاہےئے کہ وطن کی حفاظت اور ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی خالد خان ،اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور ریسکیو1122 کے افسروں اور اہلکاروں کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...