نواز شریف اداروں پر تنقید سے گریز کریں، سینیٹر عبدالقیوم

نواز شریف اداروں پر تنقید سے گریز کریں، سینیٹر عبدالقیوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اداروں پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے ،نواز شریف سمیت ہر لیڈر کو محتاط طریقے سے اور سوچ سمجھ بات کرنی چاہیے ،ہر ادارہ ملک کے لیے اہم ہے۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب کو صرف تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ بیلنس رکھنا چاہیے ،اگر کوئی لیڈر غلط بیان دیتا ہے تو عوام سمجھ جاتی ہے،ضرورت سے زیادہ تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حسب ضرورت تنقید کرنی چاہیے اور ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ،ن لیگ کو مثبت طریقے سے آگے لے کر جانا چاہیے اور دانشوروں کے مشوروں کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے ،پارلیمنٹ مختلف معاملات میں اصلاحات کرنے جا رہی ہے جن میں جوڈیشل ریفارمز ،الیکٹورل ریفارمز اور فاٹا ریفارمز شامل ہیں ،ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبول لیڈر سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو اس پر بھی کارروائی ہونی چاہیے اور احتساب کا عمل اتنا طاقتور ہونا چاہیے کہ جرنیلوں اور ججوں کا بھی احتساب کر سکے ،قانون کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں۔