حکومت نے باڑہ میں انٹرنیشنل سطح کے سکولوں کے قیام کیلئے مفت زمین فراہم کر دی :خالد محمود

حکومت نے باڑہ میں انٹرنیشنل سطح کے سکولوں کے قیام کیلئے مفت زمین فراہم کر دی ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)خیبر ایجنسی میں نئے انٹرنیشنل معیار کے سکول و کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے پی اے خیبر ایجنسی کیپٹن خالد محمود کے مطابق حکومت پاکستان نے باڑہ میں انٹرنیشنل سطح کے سکولوں کے قیام کیلئے مفت زمین فراہم کر دی ہے جسکا نقشہ اور ڈیزائن تیار ہو چکا ہے جو لارنس کالج مری ، گھوڑا گلی وغیرہ کے طرز پرجدید ترین سکول بنائے جائینگے جس میں ہاسٹل، جیم ، سپورٹس اور ذہنی و جسمانی نشوونما کی سہولیات میسر ہونگی اس موقع پر پی اے خیبر ایجنسی کیپٹن خالد محمود نے باقاعدہ انڈورمنٹ فنڈ میں پچاس لاکھ کا اعلان کیاتقریب میں ایم این اے ناصر خان اور سینیٹر مومن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی اے خیبر کی قبائلی علاقوں کی خدمات قابل تحسین ہے ایجنسی میں جدید ترین سکول انکی کوششوں کا نتیجہ ہے دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی اور سکولوں کی تعمیر میں بھرپور تعاون اور فنڈز کی فراہمی کی جبکہ عمائدین نے نقدرقم اور چیک بطور عطیہ دئیے ،قبائلی عمائدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورہ میں ترقی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہوگا ۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے حیدر شاہ آرفریدی برقمبر خیل کی طرف سے زمین اور ا یک بلاک کا سریہ بھی دیا گیانے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میرے والد حاجی دوران شا ہ آفریدی کا مقصد تھا کہ خیبر ایجنسی میں بچوں کوبہترین تعلیم دی جائے تاکہ ان بچوں کو بھی تعلیم کی سہولیات حاصل ہوں اس سلسلے میں پی اے خیبر نے انکی تعلیم کادیرینہ خواب پورا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...