تبدیلی لانے والوں کا وقت ختم ہوچکا ،شیرشاہ خان

تبدیلی لانے والوں کا وقت ختم ہوچکا ،شیرشاہ خان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے والوں کی وقت ختم ہوچکا ہے اور انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں عوام باچاخانی کامیاب کرکے جھوٹ اور دھوکے کی سیاست کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی والوں کی سیاست پر بات کرنا ایک فضول بات ہے کیونکہ پی ٹی ائی والے نہ خود چھوٹوں بڑوں کی جانتے ہیں اور کسی اور کی کیونکہ ان لوگوں کی سیاست یہ ہے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئے کی الزامات کی ازادانہ تحقیقات ہونی چایئے اور عمران خان کو اب اپنے اور اپنے موبائل کی تلاشی دینے ہوگی پی ٹی ائی والے سن لیں اگر زبان کھول دی تو بنی گالہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملیگی دہشت گردوں کی سہولت کار کس طرح عوام کی خدمت کرینگے کیونکہ یہ لوگ تو عوام کو ذبح کرنے والوں کیساتھ تھے بجلی کی بحران میں مرکزی حکومت کیساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی برابر کی شریک ہے مٹہ بازار میں کسی کو بھی من مانی نہیں کرنے دینگے اگر کسی نے ہمت کی تو ذمہ دار خود ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ ڈیٹپانئی یونین کونسل مٹہ خریڑئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے ریٹائرڈ بریگیڈئر محمد سلیم خان خورشید خان اف باغڈھیرئی قاسیم خان ابراھیم خان دیولئی عبدالجلا ل خان ایڈوکیٹ حیدر علی شاہ خان نثار احمد ساجد اقبال محمد نواز خان انوارلحق اوردیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلران نثار احمد محمدا نورخان سمیت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے احسان اللہ اکرام اللہ ذاکر خان نعمان مہران خان سلمان خان انس خا ن نثار احمد خان سلطان احمد خان ذیشان احمد ہارون خان فریدون خان اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی اور گھروں پر اے این پی کے جھنڈے لہرادی مقررین نے کہا کہ جاپان کو لوگوں کو دھوکہ پر بھیجنے والے اور رقم ہڑپ کرنے والوں کی احتساب ہونی چایئے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران میں صوبائی حکومت مرکزی حکومت کیساتھ برابر کے شریک ہے اور اگر صوبائی حکومت نے اے این پی حکومت میں شروع کی گئی منصوبوں کو مکمل کردیتے تو اج پوری صوبے میں بجلی کی بحران نہیں ہوتی لیکن یہ لوگ تو بنی گالہ کو اباد کرنے اور ایک شخص کو خوش کرنے سے فارغ نہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحران پر احتجاج کرنے والوں کو شرم انی چایئے کہ وہ حکومت میں ہوکر پھر بھی احتجاج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی خلاف نئے ڈرامے میں جو گالیاں صوبائی وزیر نے ال پارٹی کمیٹی کے ممبران کو کی ہے ہم اس کے پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور انکی موبائل کی تلاشی کاوقت اگیا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عائشہ گلالئے کی الزامات کا ازادانہ تحقیقات ہونی چایئے کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں اور اب دوسروں کو تلاشی دینے باتیں کرنے والے عمران خان کو خود تلاشی دینا ہوگا اور اگر تحقیقات نہ کی گئی تو یہ عائشہ گالالئے کیساتھ سراسر زیادتی ہوگی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد یونین کونسل مٹہ خریڑئی کو اے این پی کا گڑھ بنادینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ و ہ2018 میں اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کریں اور نام نہاد تبد یلی لانے والوں کو مسترد کریں انہوں نے کہا کہ اے این پی غریبوں کی زمینوں پر سیکشن فور لگانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ جب ہم نواز شریف کڈنی ہسپتال اور پشاور میں کیسنر ہسپتال کیلئے غریب عوام کی زمینیں نہیں دیتے انہوں نے غریب زمیداروں کی چرگاہوں پر پابندی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...