غیر قانونی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انکم ٹیکس کے سب انسپکٹر کے اثاثے منجمد

غیر قانونی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انکم ٹیکس کے سب انسپکٹر کے اثاثے منجمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد خان نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پشاور کے سب انسپکٹر کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ڈی جی نیب نے 28جولائی کو اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، گزشتہ روز نیب کی جانب سے ملزم سب انسپکٹر محمد معراج سکنہ آبشار کالونی ورسک روڈ کی اثاثے منجمد کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ ملزم نے دوران ملازمت اپنے نام اور بینامی دار کے نام پشاور کے مختلف علاقوں تہکال بالا، تہکال پایاں اور ماڈل ٹاون میں 34مرلے پر مشمل تین پلاٹس خریدے جو کہ ملزم کی آمدنی سے زیادہ ہے لہذا ملزم کے نیب نے مذکورہ اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لہذا عدالت چیئرمین نیب کے احکامات کی توثیق کرے عدالت نے درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے پشاور میں مذکورہ اثاثے منجمد کرنے کی احکامات جاری کردی ۔