بھتہ خور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیرارازم کے حوالے

بھتہ خور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیرارازم کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو 10دن کی جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تحویل میں دے دیا ہے ملزم عمران ساکن سنگو ٹل پر الزام ہے کہ اس نے 8ستمبر 2014کو مدعی حاضب خان ساکن یکہ توت کریم آباد پشاور کے ٹیلیفون کال کرکے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کررہا تھا جبکہ نہ دینے کی صورت میں اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی جس پر مدعی نے ملزم عمران کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں رپورٹ درج کی تھی پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کرکے خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں پر فاضل جج نے اسے دس دن کی جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے تحویل میں دے دیا۔