شانگلہ ایکشن کمیٹی کا مالم جبہ کو گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہمی پر احتجاجی تحریک کا اعلان

شانگلہ ایکشن کمیٹی کا مالم جبہ کو گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہمی پر احتجاجی تحریک ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ایکشن کمیٹی نے مالم جبہ کو شانگلہ گریڈ سٹیشن سے دی جانے والی بجلی پر احتجاجی تحریک چلانے کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا، شانگلہ میں ایک طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور یہاں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن انتہا ء تک پہنچ گئی ہے تو دوسری جانب یہاں سے منتخب نمائندے عوام سے دشمنی کرکے ان کے بنیادی حقوق پر سودا بازی کر رہے ہیں، شانگلہ کے تمام ٹریڈ یونین ، ہوٹلز ایسوسی ایشن اور عوامی طاقت کو ملا کر بھر پور تحریک چلایا جائیگا،شانگلہ سے منتخب نمائندے یہاں کے تعمیر و ترقی و بہبود کے بجائے دیگر اضلاع پر توجہ دے رہے ہیں جو ناقابل برداشت اور مایوس کن اقدام ہے ، شانگلہ گریڈ سٹیشن سے بجلی مالم جبہ ، منگلور کو دی گئی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر بجلی کی انکھ مچولی، کم وولٹیج اور باربار ٹریفنگ کے باعث صارفین کے قیمتی برقی الات جل چکے ہیں، جس سے انہیں شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر شیبر خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہ فواد خان شاہ پوری ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلع سوات کے ساتھ ہرگز بدنیتی و تعصب نہیں ہے تاہم ضلع شانگلہ انتہائی پسماندہ ضلع ہے اور یہاں کی گریڈ سٹیشن اتنا زیادہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا جو دو ضلعوں کو چلائے، محکمہ واپڈا انجینئر امیر مقام کی ایماء پر شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کر رہاہے جو ناقابل برداشت فعل ہے ، ستر فیصد ریکوری کے باوجود شانگلہ میں بجلی کی انکھ مچولی نے نظام زندگی کو متاثر کیا ہے جس کے تمام تر ذمہ داری امیر مقام پر لاگو ہوتی ہے، شانگلہ ایکشن کمیٹی اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی، شانگلہ ایکشن کمیٹی نے شانگلہ کے ہر مسئلے پر مثبت اواز اٹھائی ہے ، عوامی طاقت نکال کر امیر مقام پر واضح کردیں گے کہ شانگلہ کے عوام امیر مقام کے اس ناجائز فعل پر پریشان و ناراض ہیں، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ائندہ اجلاس میں گرینڈ جرگہ بلا کر شانگلہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، ٹریڈ یونینز سمیت سول سوسائیٹی کو اعتماد میں لیکر شانگلہ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شانگلہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...