پیسکو کنسٹرکشن مردان ڈویژن نے ٹھیکیداروں کے کروڑوں ڈبودیئے
نوشہرہ(بیورورپورٹ)پیسکو کنسٹرکشن مردان ڈویژن کے اکاؤنٹنٹ نے ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے ڈبو دئیے زیادہ رشوت نہ دینے پر نو فرمز کے تمام بلز ایگریمنٹ کی کاپیاں ورک آرڈرز سمیت بل بک غائب کردئیے ٹھیکیدار اپنی وصولیوں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور اس سلسلے میں حاجی لال زادہ نے اپنی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمال، اویس، فہد، حاجی خانزادہ خان، مامود علی اور اسرار بھی موجود تھے حاجی لال زادہ نے مزید بتایا کہ 31 جنوری 2017 کو ڈیمانڈ کے مطابق ایک کروڑ ایک لاکھ روپے منظور ہوئے جو اکاؤنٹنٹ، ایکسین اور پیسکو کے دیگر منظور نظر ٹھیکیداروں میں تقسیم ہوئے لیکن ہمارے بلز دو سالوں سے التوا کے شکار ہیں جو کہ لاکھوں روپے بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیسکو کنسٹرکشن مردان ڈویژن کے اکاؤنٹنٹ عارف مجید نے اپنا راج بنارکھا ہے 12 بجے کے بعد ڈیوٹی پر آتا ہے جس نے ٹھیکیداروں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کررکھے ہیں ہفتے میں سرکاری دو چھٹیاں جبکہ اکاؤنٹنٹ عارف مجید تین چھٹیاں کرتا ہے اس نے خود کو پیسکو مردان ڈویژن کا بے تاج بادشاہ تصور کررکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیسکو کے کسی ترقیاتی منصوبے میں محنت اور سرمائیے کا استعمال ٹھیکیدار کا ہوتا ہے جبکہ زیادہ تر مال افسران کماتے ہیں ۔