قبضہ گروپ کے ہر ممکن کوشش کو ناکام بنائیں گے ،اہلیان بابوگڑھی ،حسن گڑھی

قبضہ گروپ کے ہر ممکن کوشش کو ناکام بنائیں گے ،اہلیان بابوگڑھی ،حسن گڑھی

پشاور() بابوگڑھی قبرستان میں قبضہ گروپ کی کوشش کے حوالے سے تینوں گاؤں کے عوام جس میں بابوگڑھی ،میروس گڑھی حسن گڑھی کا مشترکہ طور پر ایک بڑا اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے کے مشران ومعززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں اس بات پر غوروخوص کیا گیا کہ یہ قبرستا ن تقریباً 1880ء سے وقف ہوا ہے اور آج تک کسی قبضہ گروپ نے اس پر قبضہ کرنے کی جرات نہیں کی مگراب چند سازشی عناصر اس قبرستان پر قبضہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس قبرستان کے پیچھے کچھ اراضی ہیں جس میں کوئی مکان وغیرہ نہیں ہے اور اس کا راستہ بھی نہیں ہے اس قبضہ گروپ کی یہ کوشش ہے کہ قبرستان میں اس زمین کیلئے راستہ بنائے اور پھر اس زمین میں پلاٹس بنا کر اس کو دوگنے قیمت پر فروخت کرسکے ،گذشتہ روز کچھ قبضہ گروپ عناصر نے آکر قبرستان میں دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی جس کو علاقہ عوام نے پولیس کی مدد سے اس کوشش کو ناکام بنایا مگر قبضہ گروپ اب بھی اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ وہ اس قبرستان کے اندر دیوار بنائیں گے اجلاس میں یہ طے پایا کہ اگر قبضہ گروپ دوبارہ قبرستان میں دیوار تعمیر کرنے کی کوشش کرے تو علاقے کے عوام اس کوشش کو ناکام بنائیں گے جس میں جانی ومالی دونوں قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...