فاٹا میں مردم شماری درست طریقے سے نہیں کی گئی ،اخونزادہ چٹان

فاٹا میں مردم شماری درست طریقے سے نہیں کی گئی ،اخونزادہ چٹان

باجوڑایجنسی پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب صدر وسابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان نے قبائلی علاقوں میں ہونیوالے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑایجنسی میں مردم شماری صحیح طریقے سے نہیں کی گئی اورجتنی آبادی باجوڑایجنسی کی ہے اور اُس کو کم ظاہر کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں دوبارہ نئے سرے سے منظم طریقے کیساتھ مردم شماری کی جائے ۔ انھوں نے حالیہ مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...