عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا بورڈ آف سٹڈی کا اجلاس
مردان ( بیورورپورٹ)عبدالو لی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے نویں بورڈ آف سٹڈی کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور ، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختراسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، ڈاکٹرارشاد اور ڈاکٹر ہمیراہ نے شرکت کی ،۔ اجلاس میں ایک پی ۔ایچ۔ڈی اور 39 ایم فل پروگرام کیلئے ریسرچ پروپوزلز کی باقاعدہ منظوری دی گئی جبکہ پی۔ایچ ۔ڈی اورایم فل سکالرز کے لئے ایک سیمینار کروانا لازمی قرار دیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ نے کہا کہ ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز اپنانے ہونگے۔ تا کہ ہم ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چل سکیں۔