نوشہرہ میں جمعیت کے باقی ماندہ کا بینہ ارکان کے ناموں کا اعلان
نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے انتخابات مکمل قاری عمر علی ضلعی امیر مفتی حاکم علی حقانی جنرل سیکرٹری منتخب باقی ماندہ کابینہ ارکان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس سلسلے میں جامعہ تحسین القران نوشہرہ میں مولانا عطاالحق درویش ،حاجی عبدالجلیل جان اور مولانا عزیز احمد اشرفی کی زیر نگرانی جمعیت علما اسلام کی ضلعی تنظیم کے صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے انتخابات منعقد ہوئے صدارت کیلئے قاری عمر علی اور یوسف خان جلوزئی کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے قاری حاکم علی حقانی اور پیر باچامد مقابل تھے انتخابی عمل انتہائی پر امن رہا اور جمعیت کے کارکنوں نے نظم و ضبط کا بھر پور مظاہرہ کیا اور ضلع نوشہرہ کے عمومی ممبران جن کی تعداد 300تھی میں سے 248کے مجلس عمومی کے ممبران نے حصہ لیا جس کے نتیجے میں دو سالوں کیلئے قاری عمر علی امیر جبکہ مفتی حاکم علی حقانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں اس موقعہ پر نومنتخب ضلعی امیر و جنرل سیکرٹری نے ممبران عمومی ضلع نوشہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ میں ایک فعال اور مضبوط قوت کے طور پر سامنے آسکے ۔