پشاورپولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں 4افراد سے مجموعی طور پر 14کلو منشیات برآمد

پشاورپولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں 4افراد سے مجموعی طور پر 14کلو منشیات ...

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاورپولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں 4افراد سے مجموعی طور پر 14کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ،ضلعی پولیس ترجمان جلال الدین خان کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی ہدایت پر پشاور پولیس نے معاشر ے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے منشیات فروشوں کے خلا ف کا میاب کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور چھاپے لگا ئے گئے ان ناکہ بندیوں اور چھاپوں میں پولیس کے جوانوں، سنیفر ڈاگ اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا، تھانہ متھرا کے حدود میں ASI انعام اللہ خان نے فقیر کلے چوک میں ناکہ بندی کے دوران الٹو موٹر کار نمبرکراچی۔7697 کے خفیہ خانوں سے 6 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم سید اعظم ولد سید وزیر سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی ،تھانہ آر ایم ٹی کے حدود میں ایس ایچ او شہنشاہ خان نے سبحان شیر چوک میں ناکہ بندی کے دوران ملزم عامر شہزاد ولد ملک نیاز کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد ،تھانہ متنی کے حدود میں SI مشتاق خان نے ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر ۔BT449 کے خفیہ خانو ں سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم جاوید ولد صابر سکنہ مریم زئی ،تھانہ انقلاب کے حدود میں ASI ظفرعلی نے موسٰی زئی پل پر ملزم لقمان ولد واصف خان سکنہ موسٰی زئی کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کرکے جبکہ مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 14 کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...