ریلی میں شہری کی جیب پر ہاتھ صاف کرنے والے گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

ریلی میں شہری کی جیب پر ہاتھ صاف کرنے والے گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

پشاور (کرائمز رپورٹر) شاہ قبول پولیس نے ریلی میں شریک شہری کی جیب پر ہاتھ صاف کرنے والے دو جیب تراش و نوسربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ رقم اور موبائل فون برآمد کر لی ۔تفصیلا ت کے مطابق مورخہ گزشتہ روز ہدایت اﷲ خلیل ولد پیر ہاشم سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن نے تھانہ شاہ قبول میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتلایا کہ وہ ریلی کے سلسلے میں جلوس کے ساتھ نمک منڈی چوک میں موجود تھاکہ اس دوران راستہ میں اس کی جیب سے جیب کتروں نے 34 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جیب تراش ،نوسرباز گروہ کے دو ارکان عثمان ولد اورنگزیب ساکن گنج گیٹ کو ٹلہ رشید خان ،لونگ عرف مانو ولد فاروق گنج گیٹ مفتی آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کر چکے ہیں ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...