چرس سمگل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا

چرس سمگل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاورحیات گل مہمند نے لاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنادی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم راحت سکنہ بٹگرام داد خیل شبقدر پر الزام تھا کہ وہ گاڑی میں خیبر ایجنسی سے چرس سمگل کر رہا تھا جس کو پولیس نے انڈسٹریل روڈ حیات آبا د پر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کردیا جس کے قبضے 13کلو گرام چرس برآمد کی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردی ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت پورے ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اُسے عمر قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزاء سنادی جبکہ معاون ملزم متولی سکنہ سرو کلے چارسدہ ابھی تک مفرور ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...