نوجوان نسل پی ٹی آئی میں رہ کر وقت ضایع کر رہی ہے :مولانا گل نصیب

نوجوان نسل پی ٹی آئی میں رہ کر وقت ضایع کر رہی ہے :مولانا گل نصیب

شبقدر(نمائندہ خصوصی) نوجوان نسل پی ٹی آئی کیساتھ وقت ضائع کر رہی ہے جمعیت علماء اسلام کے قائدین نئی نسل کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں نوجوان نسل بز رگان دین کی تعلیمات و افکار ترویج و اشاعت فیوض و برکات سے معاشرے کو فیض یاب کر سکتے ہیں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی قران وحدیث کی تعلیم ختم اس لیے نوجوان نسل قران وسنت سے محروم صحیح رہنمائی سے محروم پاکستان میں چھ کروڑ نوجوان تعلیمی اداروں میں صرف جسمانی تعلیم حاصل کر رہے ہیں روحانی تعلیم سے محروم ،جدید دور تعلیم میں انسانوں کی غلط تربیت ہو رہی ہے جمعیت طلباء اسلام کے طلباء حسن خلق،اچھی تربیت ادب کے ساتھ آج کے نوجوان کو متاثر کر کے راہ راست پر لائیں ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام تجدید عہد کانفرنس جو شبقدر مسلم آباد پہلوان قلعہ میں ہوا جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع الملک ،سینیٹر مولانا راحت حسین،ضلع چارسدہ کے امیر ہاشم خان ،جی ایس مفتی پیر گو ہر علی اور دیگر نے کیا اس موقع پر صوبائی وضلعی اور تحصیل شبقدر کے عہدیدار مولانا ہدایت الحق،حاجی ثنا اللہ دانش،سابقہ ایم پی اے مولانا مثمر شاہ،مولانا شمس الحق، مولانا لطف الرحمان قریشی،قاری فضل امین،میر ویس خان اور دیگر کثیر تعداد میں جے ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان اور عہدیدار بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام خدا کی زمین پر خدا کا نظام چاہتے ہیں اور بنیادی اساس امن ہے مسلم کمیونٹی کو اللہ کبھی اس لیے امتحان میں ڈال دیتے ہیں کہ مشکل اوقات میں یہ اللہ سے رجوع کرتا ہے یا اغیاروں کی طرف متوجہ ہوتا ہے پاکستان کا آئین امن دیتا ہے لیکن بعض قوتیں آئین توڑنا چاہتے ہیں آئین کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہے آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کو سزائے موت دینی چاہیں یہ آئین میں بھی درج ہیں بلدیاتی نمائندے سے لیکر وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے ججز تک حلف آئین کے مطابق اُٹھا تا ہے لیکن ججز جب کسی کیس میں حوالہ دیتے ہیں تو پھر آئین پاکستان بھول جا تا ہے اور اغیاروں کے آئین اور قانون کا حوالہ دیتے ہیں مقر رین نے کہا کہ پہلے بھی سیکولر قوتوں نے ملک توڑا اور آج بھی سیکو لر قوتیں ملک میں افراتفری انتشار آئین کی خلاف ورزی ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر ملک توڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں ہم امن چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج دیتے ہیں کہ امن کی فضا قائم کرنے میں کون مخلص ہے کیونکہ جمعیت علمائے اسلام کا بنیادی مقصد دین اسلام کے مطابق قانون نافذ کرنا ہے اور اسلامی قانون نافذرکرنے میں ہی امن ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور وزیر اعظم پاکستان مولانا مولانا فضل الر حمان ہو نگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...