مہمند ایجنسی ،جمعیت نے انتخابات میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

مہمند ایجنسی ،جمعیت نے انتخابات میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب ...

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، جے یو آئی (ف) نے قومی اسمبلی این اے 36 سے 2018 انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جے یو آئی نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہے۔ مہمند ایجنسی جے یو آئی ترجمان حاجی شمروز خان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مہمند ایجنسی قومی اسمبلی کی ایک نشست حلقہ این اے 36 سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند جے یو آئی امیدواران اپنی درخواستیں مہمند ایجنسی کے ضلعی امیر مولانا محمد عارف حقانی کے پاس مقرر کردہ فیس کے ساتھ20 اگست تک براہ راست جمع کراسکتے ہیں۔مقررہ تاریخ گزرنے اور پارٹی قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والوں کی درخواستیں ناقابل قبول تصورہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...