جٹاتر اتحادمیدان میں آگیا ،بڑے بڑے برج گرنے کا امکان

جٹاتر اتحادمیدان میں آگیا ،بڑے بڑے برج گرنے کا امکان

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جٹاتر اتحادمیدان میں آگیا ،بڑے بڑے برج گرنے کا امکان، مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں،سیاسی ناخداؤں کے قدم بہکنے لگے ،اسلام اور تبدیلی کے دعویداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ جٹاتر اتحاد کااہم اجلاس فخرجٹاتر شوکت بلوچ کی رہائشگاہ کوٹ مٹھومیں اتوار کے روز دن دس بجے طلب کیاگیا ہے جسمیں علاقہ جٹاتر کے تمام مشران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جٹاتراتحاد میں جٹاتر کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بڑے رہنماؤں کی جٹاتر اتحاد میں شمولیت متوقع ہے شوکت بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ جٹاتر اتحاد کے اتوار کے روز اجلاس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جٹاتر اتحاد اگلے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر اپنا نمائندہ میدان میں لاکر اسلام کے علمبر داروں اور تبدیلی کے دعویداروں کے ساتھ بھر پور مقابلہ کریگی جٹاترکو پسماندہ رکھنے والے اب ہوش کے ناخن لیں اب مزید حکمرانی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ جٹاتر اتحاد کو توڑنے کیلئے سیاسی جماعتیں طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں جو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے جٹاتر اتحاد کے باعث بڑے بڑے سیاسی ناخداؤں اور سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...