تہکال کو پانی فراہم کرنیوالی ٹینکی کی صفائی شروع

تہکال کو پانی فراہم کرنیوالی ٹینکی کی صفائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کے احکامات ‘ تہکال کو پانی فراہم کرنے والی ٹینکی کی صفائی شروع کردی گئی ‘ تہکا ل کے تینوں ڈینگی کے متاثرہ یونین کونسلز میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور سپرے کیاجارہا ہے ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے تہکال کے ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلز کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے تہکال میں صفائی اورسپرے کا جائزہ لیاتھا اس موقع پر ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ممبر افتخار خلیل نے بتایاکہ تہکال کو پانی سپلائی کرنے والی مین ٹینکی جو کہ 36 سے قبل1981 میں تعمیر کی گئی تھی تعمیر کے بعد اب تک 36 سال گزرنے کے باوجود اس کی صفائی نہیں کی گئی ڈسٹرکٹ ممبر کی نشاندہی پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کو ہنگامی بنیادوں پر ٹینکی کی صفائی کرنے کے احکامات جاری کئے اور 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ضلع ناظم کے احکامات پر گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکاروں نے ٹینکی کی صفا ئی شروع کر دی جس پر اہلیان تہکال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ناظم کو خراج تحسین پیش کی ضلع ناظم نے ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹینکی کی ماہوار صفائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہر ماہ رپورٹ طلب کرلی