شیر گڑھ میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع

شیر گڑھ میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع

شیرگڑھ (نامہ نگار)شیرگڑھ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ ،سینکڑوں مختلف بور کارتوس،15 عدد موٹر سائیکل،ایک مجرم اشتہاری سمیت تقریباََ ایک درجن غیر رجسٹرڈ کرایہ دار کو تحویل میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کئے آپریشنڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان کی سربراہی میں کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے نتیجے میں ایک عدد کالاکوف، 4عدد بندوق، 2عدد رائفل، 9عدد پستول،174عدد مختلف بور کارتوس،8ملزم دفعہ 107 کے تحت حراست میں لئے گئے شیرگڑھ پولیس نے جرم 489F علت نمبر414میں ایک مجرم اشتہاری کو بھی حراست میں لیاگیاآپریشن کے دوران 205گھر کی تلاشی لی گئی جس میں7غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو پابند سلاسل کیاگیااس دوران تقریباََ200گاڑیوں کو کمپیوٹر کے ذریعے چیک کئے گئے جس میں 15مشکوک اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لئے گئے ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیاہے کہ وہ جرائم کی دنیا سے توبہ کرکے شریفانہ زندگی گزارنا شروع کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کے لئے تیار ہوجائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...