ڈسٹرکٹ اکاونٹس بونیر کرپشن کا گڑھ بن چکاہے،وزیر زادہ

ڈسٹرکٹ اکاونٹس بونیر کرپشن کا گڑھ بن چکاہے،وزیر زادہ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل کو آرڈینیشن کونسل بونیر کے چئیر مین اورایپکا بونیر کے صدر وزیر ذادہ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس بونیر کرپشن کا گڑھ بن چکاہے ۔سرکاری ملازمین کے جائیز کام بھی مٹھی گرم کئے بغیر نہیں ہوتے ۔تنحواہوں کے ایکٹیو سے لیکر سرکاری ملازمین کے بقایا جات تک کوئی کام رشوت کے بغیر ناممکن ہے ۔اکاونٹ افس بونیر میں چپڑاسی سے لیکر اکاونٹ افیسر تک اس دھندے میں ملوث ہے ۔مذکورہ ڈی اے او کے خلاف انکوائیری مقرر کرکے انہیں ضلع بدر کیا جائے ورنہ پندرہ دن بعد پورے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر کو تالے لگائے گے ۔اکاونٹ جنرل خیبر پختون خواہ کے نام پر ایک تحریری درخواست میں انہوں نے کہا کہ بونیر ضلع کے تمام سرکاری ملازمین محکمہ خزانہ سے تنگ اچکے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر ۔ڈپٹی کمشنر بونیر ،ضلع ناظم ،ضلع نائب ناظم اور ایپکا پشاور کے صدر کو باقاعدہ اپنے لیٹر پیڈ پر درخواستیں ارسال کردی گی ہے ۔وزیر ذادہ نے کہا کہ بونیر کے تمام سرکاری ملازمین کے تنخواہوں ،اور دیگر بلز کا انحصار اکاونٹ افس بونیر پر ہے ۔مگر جب سرکاری ملازمین اکاونٹ افس جاتے ہے ۔تو نوکر سے لیکر افیسر تک تمام کی نظریں انکی جیبوں پر ہوتی ہے ۔اور اپنی بھاری بھرکم تنخواہوں کے علاوہ وہ کھلے عام رشوت طلب کرتے ہے ۔رشوت نہ دینے پر انکے جائیز کاموں میں مشکلات پید اکرتے ہے اور اخر مجبور ہو کر انہیں رشوت دئے جاتے ہے ۔انہوں نے ثبوت کے طور پر کچھ دستاویزات اپنے درخواستوں کے ساتھ ان افسران کو بھی ارسال کی ہے ۔وزیر ذادہ نے اکاونٹ جنرل کے پی کے سے مطالبہ کیاکہ اسکے خلاف انکوائیری مقرر کی جائے اور ان سے لوٹا ہوا مال واپس کرکے ضلع بد ر کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...