الپوری سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ایک گرفتار

الپوری سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ پولیس کی کاروائی ، بدہ گٹہ چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل پر باندھے گئے (28) کلو چرس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار کردیا گیا۔ملزم نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں سے فرار ہونے کی ناکام کوشش ۔مزاحمت میں ایک پولیس اہلکار زخمی۔باقی ساتھیوں نے ملزم کو دبوچ لیا۔چرس کوہستان سے سوات سمگل کرنا تھا۔ملزم صفدر خان کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواحی پولیس چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا کہا تو اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،مزاحمت میں ایک پولیس کنسٹیبل زخمی ہوگیاجبکہ چیک پوسٹ پر موجود دیگر ساتھیوں نے موٹر سائیکل سوار کو گھیر لیا،موٹر سائیکل پر موجود بوری کی تلاشی لی گئی جس سے (28)کلو گرام چرس بر امد ہوگئے۔ ادھر سرکل پولیس افیسر الپوری امجد علی خان ، ایس ایچ او تھانہ الپوری اعتبار خان ، رفیع اللہ ،شیر محمد ، محمد عارف ، بخت افسر کے ہمراہ تھانہ الپوری میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خوفیہ اطلاع تھی کہ مشکوک موٹر سائیکل پر بوری میں چرس سمگل کیا جارہا ہے، جس پر ڈی پی او شانگلہ نے خصوصی ہدایت پر بدہ گٹہ چیک پوسٹ کو الرٹ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل نمبر RIK-1313 پر باندھے گئے بوری میں اٹھائیس کلو چرس بر امد ہوئے، امجد علی خان کے مطابق چرس ضلع کوہستان سے سوات سمگل کئے جارہے تھے جس کو بدہ گٹہ چیک پوسٹ پر ناکام بنا دیا گیا ہے،امجد علی خان نے کہا کہ پورے ضلع شانگلہ میں منشیات کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے ،منشیات کے خلاف کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی،عوام نشاندہی کریں پولیس بروقت کاروائی یقینی بنائیگی۔