گوجرانوالہ میں شاندار استقبال،آتش بازی کا مظاہرہ

گوجرانوالہ میں شاندار استقبال،آتش بازی کا مظاہرہ

گوجرانوالہ (شبیر حسین مغل سے )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا گوجرانوالہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ڈھول کی تھاپ اور آتش بازی کا مظاہرا کیا گیا نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوجرانوالہ میرے لئے مبارک شہر ہے جس طرح آپ نے پیار اور محبت سے میرا استقبال کیاعوام کے آئی لو یو نعرے کے جواب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی گوجرانوالہ آئی لو یو ٹوکہا ۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جج کی بحالی کے لئے ہم نکلے تھے گوجرانوالہ پہچنے پر جج بحال ہو چکے تھے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں نے دن رات ایک کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا لیکن مجھے کام نہیں کرنے دیا گیا جب کہ مجھے نہ نکالا جاتا تو اگلے 3،2 سال میں ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوجاتا۔گوجرانوالہ میں اپنے قائد کو سننے کے لئے 2لاکھ سے زائد کارکنوں نے شرکت کی نواز شریف کی ریلی 10سے 12کلو میٹر تک عوام اور لیگی شیروں سے بھری ہوئی تھی۔

گوجرانوالہ۔ آئی لو یو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...