کراچی ،سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیرلاپتہ ہوگئے

کراچی ،سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیرلاپتہ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
ماہی گیر لاپتہ