سی پی این ای خیبرپختونخوا کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سی پی این ای خیبرپختونخوا کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای خیبرپختونخوا کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کمیٹی کے مقاصدمیں صوبے بھر کے اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا، مدیران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنااور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا کمیٹی 22؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ اتحاد / جہاد گروپ کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق جبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ ریاست پشاور کے چیف ایڈیٹر مسعود خان مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ممتاز احمد صادق (روزنامہ آزادی سوات)، سید ہارون شاہ (روزنامہ وحدت)، سید ایاز بادشاہ (روزنامہ مشرق)، عبدالودود (روزنامہ اسلام)، اشفاق احمد مفتی (روزنامہ الحاق)، سید قیصر رضوی (روزنامہ جدت)، اشرف ڈار (روزنامہ عوام الناس)، یحییٰ خان سدوزئی (روزنامہ لیڈ پاکستان)، عزمت خان داؤدزئی (روزنامہ اواز شہر)، راحت اللہ خان (روزنامہ آئین)، امجد عزیز ملک (روزنامہ ایکسپریس)، زاہد درانی (روزنامہ خبریں)، خان محمد (روزنامہ طاقت)، وزیر زادہ (روزنامہ دھن)، حبیب خان (روزنامہ پشاور لنک)، مرتضیٰ ملک (روزنامہ ٹوڈیز مسلم)، حافظ ثناء اللہ (روزنامہ فرنٹیئر اسٹار)، فضل حق (روزنامہ ڈیلی ٹائمز پشاور)، شمس الدہیٰ (روزنامہ الفلاح) اور راشد اقبال (روزنامہ چاند سوات) شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...