ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے کا 70 فیصد رعایتی پیکیج کا اعلان
کراچی(اکنامک رپورٹر) ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کے ساتھ قوم کو بھرپور پیشکش کر رہے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے نے 13 اور `14 اگست کو ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ کے نام سے اپنے صارفین کو سال کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کا موقع فراہم کیا ہے۔ 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد رعایت صارفین کو حاصل ہوگی۔ ایچ بی ایل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ رکھنے والوں کو اضافی رعایت بھی دستیاب ہوگی۔ 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں عوام ایچ بی ایل اور دراز کے ساتھ شریک ہوں جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے ڈیجیٹل کلچر اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے آگے کیا ہوگا؟ کے بھرپور پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر ایچ بی ایل گلوبل کنزیومر بینکنگ کے سربراہ عامر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم اپنے صارفین کی آسائش کے لئے نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں اور ’’داراز‘‘ کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ای کامرس کارڈ کے استعمال کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے‘‘۔ داراز یوم آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔