سینیٹر شاہی سید کا ڈی ایس پی اور اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

سینیٹر شاہی سید کا ڈی ایس پی اور اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی اور اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کے پے درپے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں ٹارگٹ کلرز کو کسی صورت دوبارہ منظم نا ہونے دیا جائے آپریشن کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے مذید کہا کہ ہم شہداء کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کرے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...