اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات

کراچی( پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کراچی کی جامعات میں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کیک ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔کیک ڈے کی تقریبات میں معروف پاکستانی کرکٹر اسد شفیق ،رومان رئیس اورتیمور جنید جمشید ،بابر جنید جمشید،معروف کامیڈین نادر علی،اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی، کیمپس سیکورٹی ایڈوائز ڈاکٹر محمد زبیر، ڈین آف فیکلٹیز، نگران پروفیشنل زون عمر احمد خان ،صدر شعبہ جات اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پرطلبہ و طالبات نے یک زباں ہوکرقومی ترانہ پڑھا۔ جس کے بعد جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی میں 700پونڈ،جبکہ دواؤ یونیورسٹی میں 500پونڈوزنی کیک کاٹا گیا۔جامعہ این ای ڈی کی تقریب میں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے تیمور جنید جمشید ،بابر جنید جمشید نے ملی نغمہ پڑھ کر طلبہ کالہو گرمایا۔ اس موقع پر کیمپس سیکورٹی ایڈوائز ڈاکٹر محمد زبیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پاکستان کو ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ اس کے استحکام کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہونگی۔ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پروجود میں آیااور لاکھوں افراد نے قربانیاں دیں۔ پاکستان کی امیدوں کا مرکز نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ جشن آزادی کی اس تقریب کے موقع پر جامعہ کراچی کے با شعور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...