آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  


آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

12 اگست ہفتہ۔ غلط فہمیاں دور ہونگی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ دوستوں کا تعاون مسائل کے حل میں مدد گار رہے گا۔ شراکتی کاروبار نقصان میں رہیں گے۔

برج ثور

12 اگست ہفتہ۔ بیروزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ شراکتی کاروبار معاملات لین دین کے تنازعے ابھر سکتے ہیں۔ انعامی اسکیموں میں دلچسپیاں بڑھیں گی ۔

برج جوزا

12 اگست ہفتہ۔ جس سے خود اعتمادی میں اضافہ اور مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ مذہبی امور میں لگاﺅ رہے گا جس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور روشن خیالی آئے گی۔

برج سرطان

12 اگست ہفتہ۔ غیر ذمہ داری سے مالی نقصان ‘ بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا اچانک کوئی بری خبر مل سکتی ہے لہٰذا محتاط رہنے کے ساتھ صدقات دینا مفید روحانی عمل ثابت ہوگا۔

برج اسد

12 اگست ہفتہ۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج سنبلہ

12 اگست ہفتہ۔ کیرئیر کے سلسلے میں کی گئیں کوششیں آپ کے درخشاں مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔ سفر کے مواقع میسر آئیں گے اور نصیب یاوری کر سکے گا ۔

برج میزان

12 اگست ہفتہ۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔

برج عقرب

12 اگست ہفتہ۔ شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر تعلقات میں ناخوشگوار تبدیلی آسکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔

برج قوس

12 اگست ہفتہ۔ بحث و تکرار سے گریز کریں اور جذبات پر قابو رکھیں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ معاملات محبت میں اُلجھاﺅ کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

برج جدی

12 اگست ہفتہ۔ دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے اور اس سلسلے میں سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر سکیں گے۔

برج دلو

12 اگست ہفتہ۔ کاروباری معاملہ میں فواہد کا حصول اس طرح ممکن ہوگا کہ تمام معاملہ کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہو اور آپ تمام حقائق سے واقف بھی ہوں۔ تشویش اور گھبراہٹ رہے گی ۔

برج حوت

12 اگست ہفتہ۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے۔

مزید : مخفی علوم


loading...