پسند کی شادی کرنے پر لیڈی کانسٹیبل کو شوہر اور بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

پسند کی شادی کرنے پر لیڈی کانسٹیبل کو شوہر اور بیٹے سمیت قتل کردیا گیا
پسند کی شادی کرنے پر لیڈی کانسٹیبل کو شوہر اور بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے ٹھیکری والا میں پسند کی شادی کرنے پر لیڈی کانسٹیبل کو شوہر اور بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نگینہ نامی لیڈی پولیس کانسٹیبل نے 2 سال قبل پیراں دتہ سے شادی کی تھی اور دونوں فیصل آباد کے نواحی علاقے ٹھیکری والا میں رہائش پذیر تھے۔ نگینہ کے گھر والے اس شادی سے خوش نہیں تھے اور دل میں رنجش رکھے ہوئے تھے، اسی رنجش کو دل میں چھپائے نگینہ کا بھائی ایک روز قبل اپنی بہن سے ملنے آیا اور رات کی تاریکی میں بہن ، بہنوئی اور ننھے بھانجے کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

مزید : فیصل آباد


loading...