برج جدی کا آلارم ڈے،میاں نواز شریف کے لئے غیر معمولی دن ثابت ہوگا

برج جدی کا آلارم ڈے،میاں نواز شریف کے لئے غیر معمولی دن ثابت ہوگا
برج جدی کا آلارم ڈے،میاں نواز شریف کے لئے غیر معمولی دن ثابت ہوگا

  


لاہور(نظام الدولہ)مشن جی ٹی روڈ کے تحت میاں نواز شریف آج لاہور پہنچنے والے ہیں ۔ان کے برج جدی کے سیاروں کی چالیں آج کے دن کئی خاص معاملات کی طرف اشارہ کررہی ہیں کہ بارہ اگست کا دن برج جدی والوں کے لئے کسی صدمہ کو ان تک کھینچ لائے گا تاہم انہیں اس موقع پر کسی قسم کی ہچکچاہٹ کے بغیر اپنے لئے مناسب مدد طلب کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے ۔جو فیصلہ برج جدی والے آج کریں گے مستقبل میں اسکا فائدہ ملے گا۔گویا اس کام میں دیر ہے اندھیر نہیں۔اس دن آپ کو اطمینان اور ذہنی روشنی ملے گی جس سے معاملات کو حل کرنے اور انہیں سمجھنے کا موقع ملے گا۔تاہم آپ کو چینج لانے کے لئے بہت زیادہ گرم مزاجی کا مظاہرہ نہیں کرنا گا۔چاند اور عطارد کی وجہ سے لا اتھارٹیز کی جانب سے اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برج جدی والوں کی صحت کے حوالہ سے یہ دن آئیڈیل نہیں ۔انہیں سر کا درد محسوس ہوگا اور تھکاوٹ غلبہ پائے گی لیکن انہیں اپنی اندرونی قوت کو استعمال کرتے ہوئے دو باتوں کا خیال بیک وقت کرنا ہوگا ،جسمانی اور رو حانی ریاضت اور غذا کا خاص طور پر اہتمام کرنا ہوگا ،جسمانی چستی کے لئے نیند اور ورزش جبکہ روحانی بیداری و توانائی کے لئے تسبیحات ۔آج انہیں اپنے من پسندکھانے لازمی کھانے چاہئےں اور زیادہ سے زیادہ خوش مزاجی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔مون اور وینس کی چال سے برج جدی پر جو آثار مرتب ہوں گے اس سے گھریلواور خاندانی معاملات میں کسی قسم کے تناو کا اشارہ ملتا ہے۔

مزید : قومی


loading...