وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف ایکشن، سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر گوندل ملازمت سے فارغ

وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف ایکشن، سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر گوندل ملازمت ...
وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف ایکشن، سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر گوندل ملازمت سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے،وہ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیر اعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف انتہائی کارروائی کی جائے ۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاو¿نٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔