”ڈپریشن چٹکی بجاتے ختم “ ایک حیرت انگیز گھریلو علاج

”ڈپریشن چٹکی بجاتے ختم “ ایک حیرت انگیز گھریلو علاج
”ڈپریشن چٹکی بجاتے ختم “ ایک حیرت انگیز گھریلو علاج

  


لاہور(طبی رپورٹر)ڈپریشن سے جان چھڑوانا اب جتنا مشکل ہے اتنا ہی آسان بھی بنتا جارہا ہے ۔لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ خود اس مرض سے کتنا آگاہ ہیں ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے دماغ میں موجود سیروٹین مادے کو کم اور معتدل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مریض فوری طور اومیگا تھری والی غذا کھانا شروع کرلے۔

اومیگا تھری سبزیوں کے علاوہ مچھلی میں ہوتا ہے ۔  زیادہ مقدار والی پروٹین والی غذا بھی سیروٹین کی بڑھتی ہوئی تحریک کا علاج کرتی ہے ۔اس وقت تمباکو،نشہ آور اور کافی جیسی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے سیروٹین کو قوت اور تحریک ملتی ہے ۔اگر دن کا وقت ہے تو سورج کی روشنی میں چلے جانا چاہئے تاکہ وٹامن ڈی سے جسم کا کیمیکل موڈ تبدیل ہوجائے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جنہیں تھائی رائیڈ،ایڈرنل اور سیکس ہارمونز کا مسئلہ ہو انہین فوری طور پر ان کا علاج کرانا چاہئے کیونکہ ہارمونز کی تبدیلی سے برین سیلز کمزور پڑتے ہیں ۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...