وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وہ فوری طور پر مزار قائد پہنچے۔ وزیر اعظم نے مزار قائد پر حاضری کے دوران بابائے قوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہاو¿س کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اورامن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

مزید : قومی


loading...