شریف خاندان لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے، چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

شریف خاندان لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے، چوہدری غلام ...
شریف خاندان لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے، چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان بہت جلدی میں لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے کیونکہ اگر نیب ریفرنس شروع ہوگئے تو شریف خاندان کے خلاف سخت مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے ’بریکنگ نیوز‘ دیتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز لندن فلیٹس کو بہت جلدی میں بیچنا چاہ رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ راتوں رات انہیں بیچ کر پیسہ لے کر کسی اور جگہ لے جائیں کیونکہ جب نیب ریفرنس شروع ہوں گے تو عدالت حکم دے گی اور فلیٹس اٹیچ ہو جائیں گے جس کے بعد حکومت برطانیہ کو کارروائی کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جی ٹی روڈمارچ نے میڈیا کی توجہ عائشہ گلالئی سے ہٹادی ہے : حامد میر

انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کی منی ٹریل اب بھی ثابت نہیں ہو سکی ہے، ان میں سے ایک فلیٹ کی مالیت 4 ارب روپے ہے۔ انہیں کوئی گاہک نہیں مل رہا جس کی وجہ سے حسین اور حسن نواز بہت زیادہ پریشان ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے طنزاً کہا کہ اگر انہیں کوئی گاہک مل گیا تو وہ اسے نہیں بھیجیں گے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : لاہور


loading...