سابق وزیراعظم نوازشریف کو تقریر بھی مہنگی پڑگئی، ایسی بات کہہ دی کہ معاملہ ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو تقریر بھی مہنگی پڑگئی، ایسی بات کہہ دی کہ معاملہ ...
سابق وزیراعظم نوازشریف کو تقریر بھی مہنگی پڑگئی، ایسی بات کہہ دی کہ معاملہ ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکر دی گئی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی نا اہلی کو سازش قرار دے دیا اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر الزام لگا رہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کی تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کاررواائی کی جائے ۔واضح رہے کہ نواز شریف نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران لیگی کارکنا ن سے متعدد مواقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کروڑوں لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر منتخب کیا اور پانچ افراد نے رسوا کر کے نکا ل دیا ،یہ اقدام عوام کے ووٹوں کی توہین ہے ،میں یہ توہین برداشت نہیں کر سکتا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں بھی نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے دورے کے لیے روانہ

مزید : قومی


loading...