نواز شریف جی ٹی روڈ پر، شہباز شریف اپنا کام کرتے رہے

نواز شریف جی ٹی روڈ پر، شہباز شریف اپنا کام کرتے رہے
نواز شریف جی ٹی روڈ پر، شہباز شریف اپنا کام کرتے رہے

  


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ کی لارجر بنچ سے نااہلی کے بعد ان کی براستہ جی ٹی روڈ لاہور واپسی نے جہاں ساری قوم کو ٹیلی ویژن کے آگے بٹھا دیا ہے اور تمام مسلم لیگ کی توجہ نواز شریف کے استقبالی پروگراموں پر لگی ہوئی ہے اس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کی یاد تازہ کر دی ہے جب ان کے اس سیاسی پروگرام میں پی ٹی آئی کی قیادت سمیت خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی اس کا حصہ بنے رہے اور انہوں نے اپنی حکومتی مصروفیات کو لگ بھگ پرے رکھ دیا تھا۔ ان کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مختلف کردار سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کا صدر بھی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی حکومتی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور حسب معمول پنجاب میں جاری انرجی پراجیکٹس کی تکمیل اور ترقیاتی کاموں سمیت انسداد دہشت گردی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پاکستان کی روشنیاں ، امن اور ترقی کے دشمنوں نے میرے خلاف سازش کی،20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توقیر کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: نواز شریف

مقامی اخبار کے مطابق  انہوں نے صبح سویرے سے شام تک پنجاب حکومت کی چار اہم میٹنگیں لینے کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حلقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کے سدباب کیلئے احکامات ادا کئے۔ انہوں نے صبح سویرے صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے غیرملکی کنسلٹنٹس سے بریفنگ لی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اجلاس میں پنجاب میں جاری انرجی پراجیکٹس میں ہونے والے کام کا جائزہ لیا اور ان پراجیکٹس سے متعلقہ افراد کی جانب سے ان کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کئے۔

پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ 70ویں یوم آزادی منانے کے سلسلے میں طے کئے گئے پروگرموں کے حوالے سے بھی ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید : لاہور


loading...