بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کو 6ماہ کا کنٹریکٹ دیدیا

بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کو 6ماہ کا کنٹریکٹ دیدیا
بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کو 6ماہ کا کنٹریکٹ دیدیا

  


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کارکردگی کی بنیاد پر 17 کھلاڑیوں کیلئے اگلے چھ ماہ کے سنٹرل کنٹریکٹ کااعلان کر دیا ہے۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر 2017ءتک ہوگا۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری کے کھلاڑی کو 12 ہزار روپے، بی کیٹگری کے کھلاڑی کو 10 ہزار جبکہ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو 9 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائےگا۔

پاکستان نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شب جیت لی

سنٹرل کنٹریکٹ کی جاری ہونےوالی فہرست کے مطابق اے کیٹگری کے تین کھلاڑیوں میں نثار علی، بدر منیر اور انیس جاوید۔ بی کیٹگری کے تین کھلاڑیوں میں ریاست خان، ہارون خان اور محمد جمیل شامل ہیں۔ سی کیٹگری کے 11 کھلاڑیوں میں محسن خان، شاجد نواز، ظفر اقبال، اسرار حسن، عامر اشفاق، مطیع اللہ، یاسر ملک، کامران اختر، نعیم اللہ، محمد ارسلان اور محمد راشد شامل ہیں۔ صدر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کے مطابق نیا سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...