نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا نمازہ جنازہ ادا کردیا گیا

نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا نمازہ ...
نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا نمازہ جنازہ ادا کردیا گیا

  


گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے حامد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،اس موقع پر ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کی پیشکش کردی ۔

تفصیل کے مطابق مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات میں داخلے کے وقت نوا زشریف کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جس کا نمازلالہ موسیٰ کے علاقے بہار کالونی گراﺅنڈ میں ادا کیا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال ،تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔ادھر ڈی پی او گجرات نے پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کے لیے تیار ہے ۔

مزید خبریں : ریلی میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے حامد نامی بچہ جاں بحق ،ماں کی انصاف کی اپیل

مزید : گجرات


loading...