ریلی کے دوران بچے کی ہلاکت نے نوازشریف کو سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا

ریلی کے دوران بچے کی ہلاکت نے نوازشریف کو سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا
ریلی کے دوران بچے کی ہلاکت نے نوازشریف کو سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر ان کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیاہے اور ذوالفقار علی بھٹو کیس کی طرز پر ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور ساتھیوں کیخلاف درخواست محمود اخترنقوی نے دائر کی جس میں موقف اپنایاگیاکہ ریلی میں شامل ایک گاڑی نے جی ٹی روڈ پر 12سالہ بچے کو کچل دیا جس نے تڑپتے ہوئے جان دے دی جبکہ متعلقہ گاڑی سوار نے رکنے کی بھی زحمت نہیں کی لہٰذا نوازشریف کیخلاف ذوالفقار علی بھٹو طرز پر ہائیکورٹ میں مقدمہ چلانے کاحکم دیا جائے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

مزید : قومی


loading...