بچے کی ہلاکت، چچا ایف آئی آر درج کرانے گیا تو ایس ایچ اوموبائل فون پر ویڈیو بناتا رہا

بچے کی ہلاکت، چچا ایف آئی آر درج کرانے گیا تو ایس ایچ اوموبائل فون پر ویڈیو ...
بچے کی ہلاکت، چچا ایف آئی آر درج کرانے گیا تو ایس ایچ اوموبائل فون پر ویڈیو بناتا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ویب ڈیسک)تھانہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، نواز شریف کی ریلی میں گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہونے والے ننھے حامد کے چچا پر دباﺅ ڈالا جاتا رہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرنے والے حامد کا چچا ایف آئی آر کٹوانے کیلئے تھانہ گیا تو پولیس نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہاں موجود ایس ایچ او موبائل فون کے ساتھ مسلسل کھیلتا اور ویڈیو بناتا نظر آیا جبکہ ایک پولیس افسر کسی بڑے کو فون پر مسلسل حالات بارے بتارہا تھا، ایک ن لیگی ایم این اے بھی تھانہ میں موجود تھا جو حادثہ میں ہلاک حامد کے چچا پر مسلسل دباﺅ ڈالتا نظر آیا، غریب چچا بے بسی کی تصویر بنا ہاں میں ہاں ملاتا نظر آیا۔

’نوازشریف کو سری پائے کھاتے کبھی نہیں دیکھا لیکن مجھے عابد شیرعلی نے سکھایاکہ ۔ ۔۔ ‘ماروی میمن نے صبح صبح ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

بچے کو کچلنے والی گاڑی بی ایم ڈبلیو تھی جبکہ تھانہ میں پراڈو لکھوایا گیا، بچے کا چچا کہتا رہا کہ نواز شریف کی ریلی میں شامل تیسری گاڑی نے حامد کو کچلا لیکن کسی نے اس کی بات پر کان نہ دھرے، فوٹیج میں گاڑی کا نمبر واضح طور پر ایس ایس 875 نظر آرہا ہے جبکہ نامعلوم گاڑی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

گجرات -