”سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے جاﺅ ں تو ۔۔۔“ گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے اب تک کی سب سے حیران کن بات کہہ دی

”سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے جاﺅ ں تو ۔۔۔“ ...
”سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے جاﺅ ں تو ۔۔۔“ گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے اب تک کی سب سے حیران کن بات کہہ دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے منتخب وزیر اعظم کی نا اہلی کے معاملے کو اگر عالمی عدالت میں لے جاﺅں تو وہ ایک منٹ میں اس فیصلے کو ختم کردے گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں غلام دستگیر ،عابد شیر علی ،خرم دستگیر ،ماروی میمن ،رانا ثنا اللہ اور انجینئر امیر مقام شامل تھے ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف پہلا خطاب شاہدرہ میں کریں گے اور اس کے بعد داتا دربار میں آخری خطاب کریں گے ۔مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ میری نا اہلی کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا،ہم سپریم کورٹ میں کچھ بھی کر لیتے یہ ہی فیصلہ ہونا تھا ،اگر سپر یم کورٹ کے اس فیصلے کو عالمی عدالت میں لے جاﺅں توعالمی عدالت ایک منٹ میں اس فیصلے کو ختم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے سے پیسے نہیں لیے تو یہ فیصلہ کیا گیا ،اگر بیٹے سے پیسے لے بھی لیتا تو فیصلہ یہ ہی ہونا تھا کیونکہ فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا ۔

مزید خبریں :نوازشریف کاقافلہ جی ٹی روڈ پرروانگی کیلئے تیار، شیخ رشید نے بھی پیغام دیدیا

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...