نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے چوتھے روز ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ،نواز شریف کے ساتھ داتا دربار تک گاڑی میں کون کون جائے گا ؟آپ بھی جانئے

نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے چوتھے روز ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ،نواز شریف ...

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈکے چوتھے روز ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ،جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے گوجرانوالہ ٹریفک شیخو پورہ انٹر چینج کی جانب موڑ دی جائے گی جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ ٹریفک نارووال چوک اور مریدکے سے گوجرانوالہ کی طرف موڑا جائے گا ۔چندا قلعہ سے گوجرانوالہ شہر میں ٹریفک کاک داخلہ ممنوع ہو گا اور چندا قلعہ کی بجائے اعوان چوک سے ٹریفک شیخو پورہ انٹر چینج کی جانب موڑ دی جائے گی ۔ادھرنواز شریف کی ساتھیوں سے مشاورت میں فیصلہ کیا گیا نواز شریف کے قافلے کی تمام گاڑیاں شاہدرہ چوک پہنچ کر رک جائیں گی،شاہدرہ چوک سے داتا دربار صرف نواز شریف اور چند وزراءکی گاڑیاں جائیں گی ،ریلی کے دیگر شرکا نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ پیدل جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ 

مزید خبریں :”سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے جاﺅ ں تو ۔۔۔“ گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے اب تک کی سب سے حیران کن بات کہہ دی

مزید : لاہور


loading...