نواز شریف آئین کی سربلندی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں،عوام کے ووٹ کے تقدس کی توہین پر یوم حساب کب ہو گا: خواجہ آصف کا 20 کروڑ کا سوال

نواز شریف آئین کی سربلندی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں،عوام کے ووٹ کے تقدس کی ...
نواز شریف آئین کی سربلندی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں،عوام کے ووٹ کے تقدس کی توہین پر یوم حساب کب ہو گا: خواجہ آصف کا 20 کروڑ کا سوال

  


کامونکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف جان خطرے میں ڈال کر آئین کی سربلندی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے 20کروڑ کا سوال کیا اور کہا کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بار بار پامالی اور توہین پر یوم حساب کب ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نوازشریف کے جاں نثار ہیں اورلوگ اپنے جوش کی وجہ سے ریلی میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر عوام افسردہ ہیں، نواز شریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کب آئینی حکومت کا احترام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف نااہلی کا منصوبہ پہلے ہی بنایاگیا، سپریم کورٹ میں عمل درآمد ہوا:نوازشریف

قبل ازیں خواجہ آصف نے اپنے ایک ٹویٹ میں 20کروڑ کا سوال کیا اور کہا تھا کہ عدلیہ کی توہین تو غیر آئینی ، غیر قانونی ہے اور اس بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا لیکن عوام کے ووٹ کے تقدس کی بار بار پامالی اور توہین پر یوم حساب کب ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...