نواز شریف کی داتا دربار آمد سے قبل تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،انہیں کہاں سے پکڑا گیا ؟تشویشناک خبر آگئی

نواز شریف کی داتا دربار آمد سے قبل تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،انہیں کہاں ...
نواز شریف کی داتا دربار آمد سے قبل تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،انہیں کہاں سے پکڑا گیا ؟تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشن جی ٹی روڈ کی تکمیل کے لیے نواز شریف گوجرانوالہ سے لاہور کے لیے نکل پڑے ہیں ،صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔نواز شریف کا آخری پڑاﺅ داتا دربار میں ہو گا جہاں ان کی آمد سے قبل پولیس نے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق داتا دربار پر نواز شریف کی تقریر کے لیے بنائے گئے اسٹیج کے قریب سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے تھانے میں منتقل کردیا گیا ۔ڈی ایس پی پرانی انار کلی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے ایک کا تعلق راولپنڈی جبکہ دو لاہور کے رہائشی ہیں ۔
مزید خبریں :”شیخ رشید دی۔۔۔“(ن) لیگ کی ریلی میں شرمناک ترین نعرہ لگا دیا گیا، سن کر ہر پاکستانی کا رنگ لال ہو جائے

مزید :

لاہور -