ریلی کے دوران بچے کو ٹکر کے بعد نواز شریف کے قافلے کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کیساتھ کیا کر دیا گیا؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

ریلی کے دوران بچے کو ٹکر کے بعد نواز شریف کے قافلے کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں ...
ریلی کے دوران بچے کو ٹکر کے بعد نواز شریف کے قافلے کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کیساتھ کیا کر دیا گیا؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  


گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ جہلم گجرات پہنچا تو اس میں شامل گاڑی کی ٹکر سے ایک بچے کی ہلاکت نے طوفان برپا کر دیا۔ بچے کا چچا ایف آئی آر کٹوانے کیلئے تھانہ گیا تو پولیس نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود ن لیگی ایم این اے اس پر دباﺅ ڈالتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”شیخ رشید دی۔۔۔“(ن) لیگ کی ریلی میں شرمناک ترین نعرہ لگا دیا گیا، سن کر ہر پاکستانی کا رنگ لال ہو جائے

اور اب یہ انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں موجود گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں ہی تبدیل کر دی گئی ہیں جن کا رنگ بھی سفید ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ قافلے میں شریک ایک بی ایم ڈبلیو کی نمبر پلیٹ تبدیل ہو چکی ہے اور اس کا رنگ بھی سفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’نوازشریف کو سری پائے کھاتے کبھی نہیں دیکھا لیکن مجھے عابد شیرعلی نے سکھایاکہ ۔ ۔۔ ‘ماروی میمن نے صبح صبح ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

اس سے قبل یہ انکشاف بھی ہوا کہ بچے کو کچلنے والی گاڑی بی ایم ڈبلیو تھی جبکہ تھانہ میں پراڈو لکھوایا گیا، بچے کا چچا کہتا رہا کہ نواز شریف کی ریلی میں شامل تیسری گاڑی نے حامد کو کچلا لیکن کسی نے اس کی بات پر کان نہ دھرے، فوٹیج میں گاڑی کا نمبر واضح طور پر ایس ایس 875 نظر آرہا ہے جبکہ نامعلوم گاڑی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تھانے میں بیٹھا بچے کا چچا بے بسی کی تصویر بنے ہاں میں ہاں ملاتا نظر آیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : گوجرانوالہ


loading...