”شریف خاندان کو اگلے ہفتے یہ کام کرنا ہو گا ورنہ ۔۔۔“فواد چوہدری نے نواز شریف کو ’خطرناک پیغام‘ پہنچادیا

”شریف خاندان کو اگلے ہفتے یہ کام کرنا ہو گا ورنہ ۔۔۔“فواد چوہدری نے نواز ...
”شریف خاندان کو اگلے ہفتے یہ کام کرنا ہو گا ورنہ ۔۔۔“فواد چوہدری نے نواز شریف کو ’خطرناک پیغام‘ پہنچادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں نے ن لیگ کی سیاست کو مسترد کردیا ،شریف خاندان اگلے ہفتے ضمانتیں کرانی ہیں،اگر ایسا نہ کیا تو پھر انہیں جیل جانا پڑے گا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ریلی میں باجے بجائے جا رہے ہیں ،کیا یہ جمہوریت ہے؟،کوئی باجے بجا رہا ہے کوئی شیر لہرا رہا ہے ،ریلی جس طریقے سے لاہور آرہی ہے اسے لوگوں نے مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ حدیبیہ مل کا ریفرنس 10دن میں فائل کیا جائے گا لیکن ابھی تک فائل نہیں کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جو سپریم کورٹ نے حکم دیا اس کے مطابق شریف خاندان کو اگلے ہفتے ضمانتیں کرانا ہونگی ،اگر ضمانتیں نہ کرائی گئیں تو پھر جیل میں جائیں گے ۔فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور پرویز خٹک کو عمران خان کا پالیٹکل ایڈوائزر مقر ر کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :شیخ رشید نے 13 اگست لیاقت باغ میں جلسے کے بعد ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچنے کی کوشش کریں گے کیونکہ۔۔۔

مزید : اسلام آباد


loading...