” لاہور میں آج شام یہ کام ہونے والا ہے“ نواز شریف کی آمد سے پہلے ہی ایسی پیشگوئی کر دی گئی کہ جان کر وہ شدید حیران پریشان ہو جائیں گے

” لاہور میں آج شام یہ کام ہونے والا ہے“ نواز شریف کی آمد سے پہلے ہی ایسی ...
” لاہور میں آج شام یہ کام ہونے والا ہے“ نواز شریف کی آمد سے پہلے ہی ایسی پیشگوئی کر دی گئی کہ جان کر وہ شدید حیران پریشان ہو جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید گرمی اور حبس کے ستائے زندہ دلانِ لاہور کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی، شام 5 بجے کے بعد بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں آج (ہفتہ کو) تیز آندھی بھی چلے گی اور شام 5 بجے کے بعد لاہور اور گرد و نواح میں بارش کا بھی امکان ہے۔ کئی روز سے شدید حبس سے بے حال زندہ دلانِ لاہور کو خوشخبری سناتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور ہوائیں چلنے سے حبس میں کمی اور موسم بہتر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے جی ٹی روڈ مارچ کے اختتامی مرحلے میں گوجرانوالہ سے لاہور کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آج شام تک لاہور پہنچ جائیں گے۔ اور اگر ان کی آمد سے پہلے بارش ہو جاتی ہے تو گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جس سے ریلی میں شریک لوگوں کیلئے بھی آسانی ہو جائے گی۔

مزید : ماحولیات


loading...